مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم
کراچی: ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے گھٹ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید107روپے اور قیمت فروخت 107.20 روپے برقرار رہی جبکہ یورو کی قدر میں 75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 113.75 روپے سے کم ہو کر 113 روپے اور قیمت فروخت 115.25 روپے سے کم ہو کر 114.50 روپے پر آ گئی اسی طرح 25 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 132.75 روپے سے گھٹ کر 132.50 روپے اور قیمت فروخت 134.25 روپے سے گھٹ کر 134 روپے ہو گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 15 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 80 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔