پاکستان

مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے تک میڈیا پر کوئی بھی خبر نہ چلانے کی اپیل کر دی

اسلام آباد 26 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے تک میڈیا پر کوئی بھی خبر نہ چلانے کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران مفتی منیب الرحمان کی جانب سے میڈیا سے خصوصی اپیل کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے تک میڈیا پر کوئی بھی خبر نہ چلانے کی اپیل کی ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ قومی مفاد میں جو فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے اسی کا اعلان کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button