مفتی عبد القوی تو عمران خان کو بھی پھنسانے والے تھے لیکن بچت ہو گئی ۔ آفتاب اقبال

اسلام آباد 5 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی آفتاب اقبال نے کہا کہ آج کل ایف آئی اے ، پولیس ، نیب یا کوئی بھی ادارہ جس بھی شخص پر ہاتھ ڈالتا ہے وہ آگے سے دل کا مریض نکلتا ہے ۔ ہم نے کبھی نہیں سنا کہ کسی کو برین ٹیومر ہے یا کسی کے معدے میں تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مفتی عبدالقوی صاحب کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے خوامخواہ اپنا مردہ خراب کیا ہے۔
میں نے ان کی قندیل بلوچ کے ساتھ بنی تمام ویڈیو دیکھی ہے مجھے اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں محسوس ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی قندیل بلوچ نیم پاگل ضرور تھی اور مفتی صاحب سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے اسس لڑکی کو ہوٹل کے کمرے میں بلا لیا ، اور جو کچھ بھی لغویات وہ بولتی رہی اس پر کچھ نہیں کہا ، پھر ان کی ٹوپی اُتار کر بھی مذاق کرتی رہی ، اور مفتی قوی منع کرنے کی بجائے انجوائے کرتے رہے بس یہ ان کا قصور ہے ۔
اس معاملے پر ان کے ساتھ جتنی ہو چکی ہے کافی ہے۔ ان کے ساتھ جو بھی ہوا وہ انہوں نے اپنے ساتھ خود کیا ۔ ان کو مولانا حضرات کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا رویت ہلال کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا۔ پی ٹی آئی سے بھی نکال دیا گیا۔ اور تو اور مفتی قوی قندیل بلوچ کو یقین دہانیاں کروا رہے تھے کہ میں تمہاری عمران خان سے ملاقات کرواؤں گا۔ اپنے ساتھ ساتھ وہ عمران خان کا بھی بیڑہ غرق کرنے لگے تھے ۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ مجھے ان پر رحم آتا ہے ۔