Draft

مفاد پرست عناصر فلم انڈسٹری کی راہ میں رکاوٹ ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکا آغاز ہوتے ہی یہاں انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بننے کا رجحان اب زورپکڑنے لگا ہے تاہم اگر منفرد موضوعات کی فلموں کو جونہی جدید ٹیکنالوجی سے سجایا اورسنوارا جاتا ہے تو پھران کودیکھنے والے واہ واہ کرتے ہوئے سینما گھروں سے باہرنکلتے ہیں۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے، لیکن کچھ مفاد پرست اس شعبے کی بہتری میں ہمیشہ سے رکاوٹ بنے رہتے ہیں۔ مگراب فلم میکنگ کے میدان میں بہت سی سنچریاں بنانے والے نوجوان جلوہ گرہورہے ہیں۔ کوئی اداکاری کررہا ہے توکوئی ڈائریکشن، کوئی میوزک ترتیب دے رہا ہے توکوئی آوازکا جادوچلارہا ہے، اسی طرح کوئی رائٹنگ کے میدان میں اتررہا ہے توکوئی فلمسازی کے شعبے میں کام کررہا ہے۔ میں نے بھی اپنے کیرئیرکی پہلی فلم کی ڈائریکشن کی اوراب اس شعبے میں مزید کام کررہی ہوں۔نور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ ملکی حالات میں لواسٹوری، کامیڈی فلم بنانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button