انٹرنیشنل

مغربی بنگال میں ہندوؤں کے تہوارپر پرتشددہنگامے ،3 افرادہلاک

کولکتہ(این این آئی)مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں3 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک پولیس اہلکار کے ہاتھ کاٹے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ،مغربی بنگال کے شمال24 پرگنہ کے کاکی نارا علاقہ میں بھی تشددکی واردات ہوئی جہاں بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے مجسمہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے منہدم کردیا گیا۔تاہم ہندووں کے مذہبی تہوارکے موقع پر شروع ہوئے پر تشدد واقعہ میں اب تک3 افرادہلاک اور50سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ارندم دتا چودھری پر ہوئے بم حملے میں ان کا ہاتھ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار وں پر پتھراو اورپرتشددہنگاموں کو روکنے کیلئے پولیس کارروائی میں مصروف ہے جبکہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تہوار کے موقع پر اسلحہ کے ساتھ ریلی نکالے جانے کی شدید مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ جلوس میں بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار دیاجانا بنگال کی تہذیب کے خلاف ہے۔سیاسی فائدے کیلئے مذہب کا استعما ل قابل مذمت ہے، مسلح ریلی بنگا ل کی ث

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button