معصوم بچی کو زنا کے بعد قتل کر دینے والا ملزم ہلاک
بھلوال 18مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھلوال کی موبائل معمول کی گشت پر تھی نبی شاہ بالا کے قریب ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو کہ انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی اور قریبی کھیتوں میں چھپ گئے پولیس پارٹی نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی اور مزید نفری کیلئے کال کی کافی دیر فائرنگ ہوتی رہی فائرنگ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا دوران سرچ آپریشن ملذم زیشان عرف شانی جو کہ ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زنا اور اس کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھا اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا کی لاش ملی جبکہ اس کے ساتھ پڑی 12بور رائفل اور ایک موٹرسائیکل سپر ایشیا بلا نمبر قبضہ پولیس میں لیکر لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچائی گئی دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔