معرکہ حق میں اسکواڈن لیڈر عثمان یوسف سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید، 78 اہلکار اور 121 شہری زخمی — پاک فوج کا بیان

معرکہ حق میں اسکواڈن لیڈر عثمان یوسف سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید، 78 اہلکار اور 121 شہری زخمی — پاک فوج کا بیان
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارت کے خلاف جاری “معرکہ حق” کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں، فضائیہ کے افسران اور عام شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن کے تحفظ کی خاطر 11 فوجی جوان شہید جبکہ 78 اہلکار زخمی ہوئے۔ بھارتی افواج کی بلااشتعال جارحیت کا سامنا کرتے ہوئے 6 اور 7 مئی کو ہونے والے حملوں میں 40 شہری بھی شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے۔ حملوں میں زخمی ہونے والے 121 شہریوں میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل ہیں۔
شہداء کی تفصیل درج ذیل ہے:
فضائیہ: اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق، اور سینئر ٹیکنیشن مبشر
بری فوج: نائیک عبدالرحمن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر، اور سپاہی نثار
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے “آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں دشمن کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور دو ٹوک جواب دیا جائے گا۔
وی او سی اردو
—
🚨 باخبر رہیں، سچ جانیں!
افواہوں سے دور، صرف تصدیق شدہ خبریں حاصل کریں۔
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
—
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com