پاکستان
معروف قانون دان نے نواز شریف کے حق میں تحریک چلانے کا اعلان کردیا
اسلام آباد 14 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
معروف قانون دان علی احمد کرد نے نواز شریف کے حق میں تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اور عدلیہ بحالی تحریک کے اہم رکن علی احمد کرد نے نواز شریف کے حق میں تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں نواز شریف کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے جسم میں جان باقی ہے وہ نواز شریف کی حمایر کرتے رہیں گے ان کے حق میں تحریک چلائیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل کیے جانے کے فیصلے پر علی احمد کرد مسلسل تنقید کرتے آ رہے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک کی طرز کی ایک نئی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔