رحیم یارخان (نیوز وی او۔سی ذرائع )معروف قانون دان رائے مظہر حسین کھرل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ضلع
کونسل کے لیگل ایڈوائزر مقرر،نوٹیفیکیشن جاری۔
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ
پنجاب لاء اینڈ پارلیمانی افیئر کی کمیٹی نے رحیم یارخان کے معروف قانون دان رائے مظہر حسین کھرل ایڈوکیٹ کو ضلع کونسل رحیم یارخان کا لیگل ایڈوائزرمقرر کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے
یاد رہے کہ کونسل موصوف 2012ء سے 2017تک ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بھی لیگل ایڈوائزر رہ چکے ہیں اپنے پیشہ میں دیانتداری اورفرض شناسی کی وجہ سے سابق ڈی سی او سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں۔