معروف شیف ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
معروف شیف ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
تاریخ: 21 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیف ذاکر حسین 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے ڈائلیسز کے مرحلے سے گزر رہے تھے۔
بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر امریکہ میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹروں نے علاج سے معذرت کر لی تھی۔ ایک ماہ قبل وہ وطن واپس لوٹے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ، ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
شیف ذاکر حسین کو پاکستانی کچن میں جدید اور روایتی ذائقوں کے امتزاج میں مہارت حاصل تھی، اور وہ ٹی وی پر کئی دہائیوں تک ککنگ شوز کے ذریعے لاکھوں ناظرین کے دل جیتتے رہے۔
وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k