ایڈیٹرکاانتخاب

معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

کراچی: معروف سماجی شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔
پاکستان منٹ نے بابائے انسانیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر پچاس روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا، سکے میں 70 فیصد کاپر اور 30 فیصد نکل ہے اور اس کا قطر 30 ملی میٹر ہے جب کہ سکے پر عبدالستار ایدھی کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ 28 فروری کو تھی اور اس موقع پر انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے بھی بابائے انسانیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button