معروف بھارتی اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنی ایسی شرمناک تصاویر جاری کر دیں کہ سابقہ تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے

نئی دہلی(نیوز وی او سی آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں شامل ہونے والی اداکارائیں ’’ننگے پن ‘‘ کو ہی کامیابی کی علامت سمجھنے لگی ہیں ،جو اداکارہ جتنا زیادہ ’’برہنہ پائی ‘‘ اور بے باکی کا ’’شرمناک مظاہرہ ‘‘ کرتی ہے ،اسے اتنا ہی کامیاب سمجھا جاتا ہے ،انڈیا کی معروف اداکارہ لیزا ہیڈن نے بھی’’ ننگے پن ‘‘کے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن کی بھارتی میڈیا بھی ’’ستائش‘‘ کر رہا ہے ۔
ہندوستانی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق طویل معاشقے کے بعد اپنے قریبی دوست پاکستانی نژاد برطانوی شہری ڈینو لالووانی سے شادی رچانے والی لیزا ہیڈن جو ان دنوں آسٹریلیا میں اپنی دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں نے سمندر میں دوستوں کے ساتھ’’ مستیاں ‘‘ کرتے ہوئے اپنی ’’نیم ننگی تصویریں ‘‘ شیئر کی ہیں،لیزا ہیڈن نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اعلان کیا تھا کہ وہ ’’امید سے ہیں‘‘ اب تازہ تصاویر میں ان کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوتی ہے کیونکہ ان تصاویر میں ان کا بڑا ہوا پیٹ واضح دکھائی دیتا ہے ۔ لیزا ہیڈن بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے ’’جوہر ‘‘ دکھا کر شائقین سے داد وصول پاچکی ہیں ۔ماڈلنگ سے آغاز کرنے والی لیزا ہیڈن ہدایتکار ملن لوتھریا کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’بادشاہو‘‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ ’’بجلیاں گراتی‘‘ نظر آئیں گی۔