Draft

معروف اداکار قاضی واجد خالقِ حقیقی سے جاملے

کراچی: پاکستان کے معروف سینئر اداکار قاضی واجد کراچی میں انتقال کرگئے۔
پاکستان کے مشہور و معروف لیجنڈ اداکار قاضی واجد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی واجد کو بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی لیکن گزشتہ رات انہیں دل میں تکلیف کے باعث گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
قاضی واجد 26 مئی 1930 کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیوپاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا اور اپنے 65 سالہ فنی کیریئر میں سیکڑوں ڈراموں، ٹی وی تھیٹر سمیت فن کے تمام شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، حکومتِ پاکستان نے 1988 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ قاضی واجد کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں، پل دو پل اور تعلیم بالغاں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button