معذور خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی 40گائیں اور بھینسیں بچھڑے اور کٹے سمیت تقسیم
گوجرانوالہ 11 مئی
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے غریب دیہی خواتین کی بہبود کے خصوصی پروگرام کے تحت خدمت کارڈ ہولڈ رز سیالکوٹ اور نارووال سے تعلق رکھنے والی معذور خواتین میں بذریعہ قرعہ اندازی 40گائیں اور بھینسیں بچھڑے اور کٹے سمیت تقسیم کردی گئی۔ نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم پسرور روڈسیالکوٹ کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب میں چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام ، ذوالفقار غوری ، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب عاشق حسین ڈوگر، ڈائریکٹر لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر غلام محمدگل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ عبدالحمید قاسم،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر خلیل احمداور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نارووال ڈاکٹر صائمہ نے بھی شرکت کی اور معذور خواتین میں گائیں اور بھینسیں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سیالکوٹ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر دیہی خواتین کے بہبود کے پروگرام کے تحت خدمت کارڈ ہولڈز معذور خواتین میں جانوروں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے معذور خواتین میں جو بھینسیں اور گائیں تقسیم کی جارہی ہیں ان کے اس ساتھ ان کا بچھڑا، بچھڑی ، کٹا یا کٹی بھی دی جارہی ہے کیونکہ یہ جانور دودھ دے رہے ہیں اس لئے ان معذور خواتین کی آمدن کا سلسلہ بھی پہلے دن سے شروع ہوجائے گا جو اس پروگرام کی منفرد بات ہے ۔