پاکستان
معاشی و سیاسی مسائل کے باعث عائشہ گلالئی ذہنی مریضہ بن گئیں، ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کا مشورہ
اسلام آباد15 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ )
معاشی و سیاسی مسائل کے باعث عائشہ گلالئی ذہنی مریضہ بن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف بغاوت کرنے والی تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلائی ان دنوں شدید ذہنی تناو کا شکار ہیں۔ معاشی و سیاسی مسائل کے باعث عائشہ گلالئی ذہنی مریضہ بن گئی ہیں۔ عمران خان کیساتھ تنازعے کے بعد سے عائشہ گلالئی شدید ذہنی تناو کا شکار ہیں جبکہ جسمانی طور پر بھی ان کی صحت پر کافی برے اثرات پڑے ہیں۔ عائشہ گلالئی کے وزن میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹرز سے علاج کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے عائشہ گلالئی کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے