مضر صحت کوکنگ آئل کی فیکٹری پر چھاپہ ،ْ11گرفتار
حافظ آباد 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم نے جانوروں کی الائشوں ،ْہڈیوں اور چربی سے کوکنگ آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 4افغانیوں سمیت 11ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق بھون کلان علاقے کے قریب نہروں کے کنارے قائم ایک فیکٹری میں قربانی کے جانوروں کی الائشوں، ہڈیوں اور چربی سے وسیع پیمانے پر کڑاہیوں اورڈرموں میں کوکنگ آئل تیار کیا جارہا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور چار افغان باشندوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ الائشوں سے بھرا ایک ٹرک، کئی من ہڈیاں اور آئل تیار کرنے والا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق الائشوں اور ہڈیوں سے تیار کوکنگ آئل مختلف شہروں کے ہوٹلوں اور ریڑھی والوں کوفروخت کیا جاتا تھا۔