مضر صحت اشیاء کی فروخت کو قطاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
گوجرانوالہ14مارچ 2017ء
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
صوبائی وزیر برائے خوراک بلال یاسین نے کہا کہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کو قطاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فیکٹری یا چھوٹے چھوٹے دوکاندار کو پہلے آگاہ کیا جاتا ہے کہ آپ کی مصنوعات کوالٹی کے اعتبار سے بہتر نہیںآپ کی مصنوعات لوگوں کیلئے مہلک بیماریوں کا سبب بن رہی ہے ۔ لہٰذا اپنی مصنوعات کی تیاری میں بہتری لائیں ۔دوکانین اور فیکٹریاں سیل کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم لوگوں کے کاروباربند کرنے جا رہے ہیں ہمارا مقصد کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری کو معیاری اوربہتر بنوا کر لوگوں خصوصاً بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔جس کی صدارت چیمبر کے صدر سعید احمد تاج نے کی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدرشیخ عبدالرؤف ،اراکین مجلس عاملہ سابق صدور اخلاق احمد بٹ،خواجہ خالد حسن ،نورالامین مینگل ڈائریکٹرجنرل فوڈ اتھارٹی،بدر منیر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صدر چیمبر سعید احمد تاج نے کہا کہ محکمہ کی ہمارے بیشمارممبران کو محکمہ سے شکایات تھی آج کی میٹنگ بلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کے درپیش مسائل کو دور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کاروباری افراد کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے اگر کسی فیکٹری یا کارخانے میں معیاری چیزیں تیار ہو رہی ہے تو انہیں پہلے انفارم کیا جائے بعد میں کوئی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ تمام کاروباری برادری کے درپیش مسائل کو نوٹ کر لیا گیا ہے ہم آپ کویقین دلاتے ہیں کہ کسی کو بلاوجہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔