مضبوط ادارے اور عوامی ترقی,2 مقاصد کیلئے وزیراعظم بننا چاہتا ہوں:عمران خان
کرپشن کاخاتمہ اقتدارمیں آکرہی ممکن ہے ،نوازشریف الیکشن لڑکرکیاتھانیداریاپٹواری بنناچاہتے ہیں؟
اس وقت تمام توجہ پاناماکی پچ پرہے ،کیس کافیصلہ ملکی سیاست بدل کررکھ دے گا:بزنس سمٹ سے خطاب اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہناہے کہ2مقاصدکیلئے وزیراعظم بنناچاہتاہوں جن میں مضبوط ادارے بنانااورعوامی ترقی شامل ہے جبکہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی سیاست کو بدل کررکھ دے گا۔بزنس سمٹ سے خطاب میں انکاکہناتھاکہ میری سیاسی جد و جہد کو ہمیشہ وزرات عظمیٰ حاصل کرنے کی کوشش کہا گیاالیکشن لڑ کر کیا نوازشریف تھانیداریاپٹواری بننا چاہتے ہیں؟کرپشن کا خاتمہ اقتدار میں آکر ہی ممکن ہے اورمیں2وجوہات پروزیراعظم بننا چاہتا ہوں جن میں پہلی وجہ مضبوط ادارے بنانااوردوسری تمام وسائل انسانی ترقی پرخرچ کرناہے جبکہ اداروں کی تباہی کی وجہ سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے خیبر پختونخوا میں پیسہ سڑکوں پر نہیں بلکہ مستقبل پر خرچ کیا جا رہا ہے وہاں سب سے زیادہ انسانی ترقی ہو رہی ہے خیبر پختونخوا کی پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے کیونکہ اس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں،ہم پاناما کیس میں انصاف کیلئے کھڑے ہوئے اس وقت تمام توجہ پاناما کی پچ پر ہے ۔ جہاں تبدیلی نہ آئے وہاں معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ اگلے ہفتے آ جائیگاپاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا جو اشرافیہ کا طرز حکومت بدل دے گا۔ 60 کی دہائی میں پاکستان میں کرپشن نہیں تھی جب حکمران کرپٹ ہونگے تو لوگ بھی کرپٹ بنیں گے کرپشن ہمارے ڈی این اے میں نہیں بلکہ حکمرانوں نے کرپشن کو قابل قبول بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو جنگ کیلئے نہیں امن کیلئے اکٹھا کرنا چاہئے جبکہ بار بار کی فوجی مداخلت کے باعث جمہوری نظام کمزور ہوا لیکن الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے باعث آئندہ فوج اقتدار پر قابض نہیں ہوسکتی۔ عمران خان نے کہا کہ 80 کی دہائی میں امریکی جنگ میں شمولیت بڑی غلطی تھی ڈالر لیکرجہادی بنائے اور پھر ڈالر لیکر جہادیوں کو مارا اور اس سارے عمل میں ہمارا بے انتہا نقصان ہوا،ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب ایک مہذب قوم کا زوال ہے ٹرمپ میری توقع سے بھی زیادہ برے نکلے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں پیسہ سڑکوں پر نہیں مستقبل پر خرچ کیا جا رہا ہے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ انسانی ترقی ہو رہی ہے ۔عمران خان کامزیدکہناتھاکہ گورنرسندھ محمدزبیرسے ایسے ہی احمقانہ بیان کی امید تھی ،کراچی میں امن جنرل راحیل شریف کے دور میں لوٹا جبکہ محمد زبیر کو تو شریف خاندان کی خدمت اور کرپشن چھپانے کے انعام میں گورنر بنایا گیا،میں نے یونیورسٹی میں سیاست سیکھی اور اگر برطانیہ نہ جاتا تو سیاستدان نہ ہوتایہاں سیاست میں لوگ صرف پیسہ بنانے آتے ہیں لیکن میرے سیاست میں آنے کا مقصد نظام کو درست سمت میں لانا تھا جبکہ واحد کپتان ہوں جس نے مرضی سے کپتانی چھوڑی اورمیرے بعد مصباح واحد کپتان ہو گا جو عزت سے جائے گا لیکن افسوس کہ الیکشن فکسر اب میچ فکسر بن گئے جبکہ وزیراعظم کے پاس کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہئے ۔اس دوران جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپکا پسندیدہ پاکستانی سیاستدان کون ہے ؟تو وہ جواب گول کر گئے ۔