مصطفیٰ کمال واٹر کمیشن کے سامنے پیش، بیان ریکارڈ کرا دیا

کراچی: ( نیوز وی او سی آن لائن) پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال شہر قائد میں پانی کے مسئلے پر قائم واٹر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، کہتے ہیں آلودہ پانی سے سالانہ ساڑھے تین لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر کر لیں تو 70 فیصد بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2007ء میں جب میں میئر تھا تو شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سوایم جی کا نیا ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پروجیکٹ میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور دیگر نے حصہ ڈالا جس کی لاگت اب 7 ارب 90 کروڑ سے بڑھ کر 42 ارب سے زائد ہو گئی ہے۔
سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کروڑوں ملین گیلن پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر میں پھینکا جا رہا ہے، میرے دور میں 1000 فٹ کا کوریڈور تجویز کیا گیا تھا جس سے کراچی کو 50 سال تک پانی مل سکتا ہے۔
مصطفیٰ کمال تحریری تجاویز اور ایم ڈی واٹر بورڈ جواب کل پیش کرینگے۔ واٹر کمیشن 6 فروری سے تھرپارکر اور مٹھی سمیت اندرون سندھ کے دیگر علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں