انٹرنیشنل
مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث 8عسکریت پسند ہلاک ہوگئے
سینا(آن لائن)مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث 8عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
مصری سیکورٹی حکام کے مطابق شمالی صوبہ سینا کے شہر العریش میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز علاقہ می الریسہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اورایک رہائشی عمارت کا گھیراؤ کر لیا گیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے عمارت میں چھپے ہوئے افراد سے خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لئے کہا جس کے بعد عمارت سے عسکریت پسندوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ اس کارروائی میں تاحال کسی سیکیورٹی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔