انٹرنیشنل

مصر: عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی، تین دہشتگرد ہلاک

مصری سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران تین مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصری وزارت داخلہ کے مطابق یہ کاروائیاں قاہرہ، کفر الشیخ، بحیرہ اور جیزہ صوبوں کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے، جس کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اس دوران نو عسکریت پسندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی بارود سے لدی دو گاڑیاں سمیت بھاری مقدار میں ہتھیار، خودکش بیلٹ اور دستی بم بازیاب کرلیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور گرفتار عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم الاخوان المسلمین کے عسکری ونگ سے ہے جو سکیورٹی اداروں کے خلاف دہشتگردی کے حملے کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button