انٹرنیشنل
مصر اور روس کا فضائی رابطے کی بحالی کا فیصلہ
مصر اور روس کے درمیان فضائی رابطہ بحال کرنے کیا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ بات متعلقہ مصری وزارت کے ذرائع نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتائی۔
مصری ایوی ایشن کے وزیر آج جمعرات کو روس جا رہے ہیں، جہاں وہ ایک پروٹوکول معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے بعد مصر کے لیے روسی تجارتی پروازیں بحال ہوسکیں گی۔
روس نے مصر کے لیے اپنی پروازیں اُس وقت معطل کر دی تھیں، جب 2015 میں اس کا ایک طیارہ بم دھماکے کا شکار ہوا تھا۔
مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے پرواز کرنے والے اس جہاز میں 224 افراد سوار تھے، جو تمام ہلاک ہو گئے تھے۔