انٹرنیشنل

مصر:خودکش کار بم حملہ 26 فوجی ہلاک 40 دہشتگرد مار دیئے عسکری ترجمان

حملہ آوروں نے رفح میں شدید فائرنگ کے بعد بارود سے لدی گاڑی سیکیورٹی کی چوکی سے ٹکرادی ، ہلاک شدگان میں سینئر فوجی افسر بھی شامل ہے

20فوجی زخمی بھی ہوگئے ،کسی بھی تنظیم نے تاحال ذمے داری قبول نہیں کی،داعش سے وابستہ مقامی گروپ ملوث ہے ، مقامی ذرائع کا انکشاف قاہرہ (خبر ایجنسیاں ) مصر کے شمالی صوبہ سینائے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے خودکش کار بم حملے میں ایک سینئر افسر سمیت 26 فوجی ہلاک ہوگئے ، مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں 40 دہشت گردوں کو ماردیا گیا ، عرب ٹی وی کے مطابق نقاب پوش عسکریت پسندوں نے جمعہ کی صبح جزیرہ نما سینائے کے شمالی علاقے رفح میں فوجی چوکی پر شدید فائرنگ کی اور پھر بارود سے لدی گاڑی چوکی سے ٹکرادی ، اس خودکش حملے میں 20 فوجی زخمی بھی ہوئے ، تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی، مقامی ذرائع نے کہا کہ اس حملے میں داعش سے وابستہ مصری گروپ انصار بیت المقدس بریگیڈ ملوث ہے ، واضح رہے کہ 2013 میں فوج کی جانب سے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے اور ان کے حامیوں کے خلا ف کریک ڈائون شروع کیے جانے کے بعد سے شمالی سینائے میں انتہا پسند عناصر مختلف حملوں میں سیکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہلا ک کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button