پاکستان

مشکل حالات کے باوجود بھی ایم کیو ایم پاکستان لاہور میں قائم ہے- فاروق ستار

لاہور ہائیکورٹ بارمیں‌ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بھی ایم کیو ایم پاکستان لاہور میں قائم ہے- پاکستان میں فیصلے کی گھڑی آگئی ہے کیونکہ 22 اگست کو لندن سے ہونے والی تقریر کے بعد ہمارے لئے فیصلے کی گھڑی آئی اور ہم نے فیصلہ کیا اور پیچھے مڑ کر نیہں دیکھا- آج پاکستان کے لئے بھی فیصلے کی گھڑی آگئی ہے- انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کو مشورہ دوں گا کہ وہ مستعفی ہو جائیں، ایم کیو ایم پاکستان لاہور ہائیکورٹ بار کے موقف کی مکمل حمایت کرتی ہے- انکوئری کو شفاف بنانے کےلئے وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ضروری ہے، یقین ہے کہ وزیراعظم میرے مشورے پر فیصلہ کریں گے- فاروق ستار نے کہا کہ سیاست میں بادشاہت ایک عرصے سے قائم ہے- کسی بھی منتخب حکومت پر لازم ہے کہ آئین کی بالادستی کو قائم رکھے- انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کہا، حکومتوں کا کام عدالتیں کر رہی ہیں ، اسی بنیاد پر وفاقی حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے تھا- انہوں‌ نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کو کوٹہ سسٹم کی بنیاد بنا کر روزگار نیں دیا جارہا، وڈیرے جاگیردار پاکستان کی اصل بیماری ہے، ٹیکس چوری کرنے والے منی لانڈرنگ کرنے والے اصل مسئلہ ہیں، جس بنیاد پر صوبوں کو وسائل ملتے اسی فارمولے کے تحت ضلعوں کو بھی وسائل دیے جائیں – انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جسے پوری قوم کا اعتماد حاصل ہو- پاکستانی قومی علاقائی بنیاد پر تقسیم ہے، ساری سیاست علاقائی ہوگئی ہے ، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گا- ہم نے پنجاب کے بنیادی مسائل حاصل کرنے کی بات کی، صوبائی حکومتیں تو بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے ٹال متول کرتی رہیں ، بلدیاتی انتخابات کےلئے بھی سپریم کورٹ کو آنا پڑا، حکومت کے سارے کام اگر سپریم کورٹ نے کرنے ہیں تو حکومت گھر جائے- انہوں نے کہا کہ لاہور میں بھی عوام خوش حال نہیں ،حکمران خوشحال ہیں ، ہم پنجاب میں تنظیم سازی کر رہے ہیں ، میں پنجاب کی عوام سے کہتا ہو کہ سانو وی اک واری ازماو، جے مزہ نہ آیا تے پیسے واپس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button