مشرق وسطی کی خبریں
22 اکتوبر 2024ء
مرتب: رضی طاہر (صحافی/ریسرچر)
🔖 غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 382 روز قتل عام جاری
🔖 غزہ، القسام بریگیڈ کے حملے میں چار اسرائیلی بلڈوزر تباہ
🔖 حزب اللہ کے تل ابیب اور حیفا میں حملے، بن گوریان ہوائی اڈہ بند
🔖 حزب اللہ کا قابض اسرائیلی انٹیلی جنس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ
🔖 حماس نے ایک بار پھر بزدل عرب حکمرانوں ، عالم اسلام اور عرب اقوام سمیت دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں کو جھنجھوڑ کر بیدار ہونے اور شمالی غزہ میں ہونے والے قتل عام پر اٹھ کھڑے ہوئے کی اپیل کی ہے۔
🔖 مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 28 فلسطینی گرفتار
🔖 عراقی وزیراعظم کا داعش کے سینیر کمانڈر سمیت آٹھ جنگجوؤں کی ہلاکت کا اعلان
🔖 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ملاقات، غزہ اور لبنان کی حمایت پر زور
🔖 اسرائیل کی جوابی کارروائی کی ‘پوری ذمہ داری’ امریکہ پر عائد ہوگی: ایران کی امریکہ کو انتباہ
🔖 امریکی وزیرِ خارجہ بلنکن کی جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے لیے اسرائیل آمد، ایک سال میں یہ 11 واں دورہ ہے۔
🔖 خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
🔖 تل ابیب کے فوجی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، یمن کا اعلان
🔖 واشنگٹن پوسٹ کا اعتراف، جنگی علاقے میں سنوار کی بہادرانہ شہادت نے صیہونیوں کا جھوٹ برملا کردیا
🔖 حزب اللہ کو نتن یاہو کی رہائشگاہ پر حملے کی مبارباد پیش کرتے ہیں: القسام بریگیڈ کے ترجمان
🔖 شمالی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کے حوالے سے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس جاری
🔖 اسپین: یورپی یونین ممالک اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کریں، اسپین کے صدر نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد نہیں کر رہا اور ہم، تمام یورپی یونین ممالک کوبھی، اسی پالیسی پر عمل کرنے کی دعوت دیتے ہیں
🔖 حزب اللہ کا ڈرون نیتن یاہو کے بیڈ روم تک پہنچ گیا، اسرائیل نے اعتراف کرلیا
🔖 اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، شمالی غزہ کے اسپتالوں میں کفن ختم ہوگئے
مرتب: رضی طاہر (صحافی/ریسرچر)