پاکستان

مشرف نے کہا تھا کہ کرنسی نوٹ پر میری تصویر چھاپی جائے مگر میں نے منع کردیا ،جان بوجھ کر ختم نبوت قانون میں ترمیم کی گئی:میر ظفر اللہ جمالی

اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے پرویز مشرف کی کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر چھپوانے کی خواہش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے کہا تھا کہ کرنسی نوٹ پر میری تصویر چھاپی جائے مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ پاکستان کے نوٹ پر صر ف بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر ہوسکتی ہے ،ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی کلیریکل غلطی نہیں تھی بلکہ جان بوجھ کر قانون میں ترمیم کی گئی تھی جس پر سپیکر سے میں نے شکوے کا اظہار کیا ، وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کمیٹی نے کی ،اچکزئی کے والد نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی ، میاں صاحب اچکزئی کے پیچھے چلتے رہے ،انہوں نے مجھے عزت نہیں دی ، نوازشریف صرف چند اشخاص کی بات سنتے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ’’ کیپٹل ٹی وی ‘‘ کے پروگرام ’’نیوز پلس ‘‘میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ میں آزاد ممبر بن کر اسمبلی میں آیا تھا اور ن لیگ نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی ، میں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا ، صرف اتنا کہا کہ مجھے عزت دو گے تو آؤں گا ، میں دو بار وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعظم پاکستان رہ چکا ہوں ،اچکزئی کے والد نے پاکستان بننے کی مخالفت کی تھی ، میاں صاحب اچکزئی کے پیچھے چلتے رہے ،انہوں نے مجھے عزت نہیں دی ، نوازشریف صرف چند اشخاص کی بات سنتے ہیں ۔سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ میں نے نوازشریف کو ہمیشہ خلوص کیساتھ مشورے دیئے ،1932سے میری فیملی مسلم لیگی ہے ، میں والد صاحب کے حکم پر پیپلزپارٹی میں گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر خان نے پاکستان کی خدمت کی انہیں کیسے امریکہ کو دے سکتا تھا ؟ اے کیو خان کو کہا تھا کہ اوپر خدا آپ کا ضامن ہے اور ادھر میں ہوں ،ان کو امریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی ۔ پرویز مشرف کی کرنسی نوٹ پر اپنی تصویر چھپوانے کی خواہش کی تصدیق کرتے ہوئے میر ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ مشرف نے کہا تھا کہ کرنسی نوٹ پر میری تصویر چھاپی جائے مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ ابھی امریکی نوٹ پر جارج واشنگٹن کی تصویر ہے اور پاکستان کے نوٹ پر صر ف بانی پاکستان قائداعظم کی تصویر ہوسکتی ہے ۔ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں تبدیلی کلیریکل غلطی نہیں تھی بلکہ جان بوجھ کر قانون میں ترمیم کی گئی تھی جس پر سپیکر سے میں نے شکوے کا اظہار کیا ، وزیرقانون زاہد حامد نے کہا کہ ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کمیٹی نے کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button