مشرف سے گھر بیان لیا تو قطری سے کیوں نہیں‘ مریم اورنگ زیب
قطری شہزادے سے پہلے بیان لیتے تواب تک شریف فیملی کیخلاف کیس ختم ہوجاتا
اسلام آباد (نیوز وی او سی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو سب سے پہلے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنا چاہیے تھا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے حمد بن جاسم کا بیان پہلے کیوں نہیں ریکارڈ کیا؟ کیونکہ قطری شہزادے کے بیان کے بعد شریف فیملی کے خلاف کیس ختم ہوجاتا۔وزیر مملکت نے کہا کہ جب پرویزمشرف سے گھر جاکر بیان لیا جاسکتا ہے تو پھر حمد بن جاسم سے کیوں نہیں، اگر بیان لینے کی نیت ہے تو دنیا کے کسی کو نے میں بھی جاکر یہ کام ہوسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا یہ بہانے بھی بنائیں گے مگر قطر نہیں جائیں گے ، اس لیے حمد بن جاسم کا بیان نہ لینے کے بہانے بنائے جا رہے ہیں اور اگر اس کے پیچھے بد دیانتی ہے تو پھر یہ ڈرائیں گے بھی دھمکائیں گے بھی۔