ایڈیٹرکاانتخاب
مشاہد حسین سید نے تو سینیٹ کی نشست لے لی ہے اس لیے اب وہ ن لیگ کے خلاف عدالت میں نہیں آئیں گے
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے میٹرو کی تعمیر کے دوران درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کے فریق مشاہد حسین سید کو کل (بدھ کو) عدالت طلب کرلیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے میٹرو کی تعمیر کے دوران درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیس کے فریق مشاہد حسین کہاں ہیں؟ جس پر ایک شہری نے بتایا کہ وہ اب نہیں آئیں گے کیونکہ انہوں نے سینیٹ کی نشست لے لی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ انہوں نے مشاہد حسین کے خط پر نوٹس لیا تھا ،وہ آکر بتائیں کہ اب ان کا کیا موقف ہے۔ سپریم کورٹ نے سینیٹر مشاہد حسین سید کو بدھ کے روز طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی