ایڈیٹرکاانتخاب

مشاورت سے نگران سیٹ اپ آنا چاہیے،پاکستان کا سنہرا دور نظر آرہا ہے:عمران خان

لندن(نیوز وی او سی آن لائن)چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مشاورت سے نگران سیٹ اپ آنا چاہیے جس کیلیے تمام جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے، اس حکومت کامقصد صاف اور شفاف الیکشن کرانا ہے،2013 میں مک مکاکر کے نگراں حکومت لائی گئی تھی،اس ا لیکشن میں جیتنے اور ہارنےوالوں نے کہاکہ دھاندلی ہوئی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو چوروں کو پکڑے گا اور انصاف دے گا وہ پاکستان کو مضبوط کرےگا،نظام کو خطرہ چوروں اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں سے ہے،چیف جسٹس یہ سب ا س لیے کررہے ہیں کیوں کہ باقی ادارے ا پنا کام نہیں کررہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں فلیٹس خریدنے کیلیے پیسہ باہر کیسے بجھوایا؟وہ 3باروزیراعظم رہے،فلیٹس خریدنے کیلیے پیسہ کہاں سے ا ٓیا؟انہوں نے پا ناما پیپرز کے بعدلندن میں 4 فلیٹس کااعتراف کیا،ان کاچوری کا پیسہ پکڑاجانے لگاتو ان کیلیے جمہوریت خطرے میں پڑنے لگی،ان کوپتا لگ گیا ہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں،اب ڈرامے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ا پنے بچوں کے نا م پر 16 کمپنیوں میں اربوں روپے رکھے ہیں انہوں نے ا داروں کو تباہ کیا تاکہ ان سے پوچھ گچھ نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ عوام خوش ہیں کہ پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب ہواہے،29 اپریل کوآپ کونظر آئےگاپاکستان کی سیاسی ہواکس طرف چل رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہپاکستان کا سنہرا دور نظر آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button