Draft

مس پاکستان سحرش خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کر دی کہ صارفین توبہ توبہ کر اٹھے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) سحرش خان نے امریکہ میں جب مس پاکستان یو ایس اے کا اعزاز اپنے نام کیا تو پاکستانی انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور اب ہر کوئی انہیں جانتا ہے۔
جب وہ فیشن اور شوبز انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو لوگوں کی جانب سے انہیں بے حد پیار ملا اور پھر ماڈلنگ کیرئیر کے بعد انہوں نے شہروز سبزواری کیساتھ فلم ”چین آئے نا“ کے ذریعے لالی ووڈ میں ’اینٹری‘ دی۔
پاکستان کی دیگر اداکاراﺅں کی طرح سارش خان بھی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں اور اب انہوں نے اپنی جو تصویر شیئر کی ہے اس پر تو صارفین توبہ توبہ ہی کر اٹھے ہیں اور غم و غصے میں مبتلا ہیں۔سارش خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”کچھ لوگ آگ سے ڈرتے ہیں اور کچھ آگ بن جاتے ہیں“
یہ تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آپے سے باہر ہو گئے اور پھر وہی کچھ ہوا جو اکثر اداکاراﺅں کی تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ ہوتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ”ہاں یہ آگ تمہیں جہنم کی طرف لے جا رہی ہے۔ یہ وہ گندی حرکتیں ہیں جو تم کافی عرصے سے اپنے خاندان کا نام تباہ کرتے ہوئے چلی آ رہی ہو۔ مجھے تمہیں بہن کہتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”شرم کرو“

ایک صارف نے سوال پوچھا ”کیا تم مسلمان ہو؟“

ایک صارف نے کہا ”میرا نہیں خیال کہ تم مسلمان ہو“

حناءلیاقت نے لکھا ”جب لڑکی میں کوئی ٹیلنٹ نہ ہو تو وہ جو کر سکتی ہیں وہ ننگا فوٹو شوٹ ہے“

سمیرا نے لکھا ”کیا تم واقعی مسلمان ہو؟ تمہیں شرم آنی چاہئے“

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ انہیں کوئی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ وہ اس سے پہلے بھی کئی ایسی تصاویر شیئر کروا چکی ہیں جن پر صارفین نے خوب تنقید کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button