’مسٹر نیتن یاہو! اس جنگ کو فوری روکو‘، جنرل اسمبلی میں سلوینیا کے وزیر اعظم کا جارحانہ خطاب*
*اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سلوینیا کے وزیر اعظم نے غ_ز_ہ کی جنگ کے حوالے سے اسرا_ئیلی وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مسٹر نیتن یاہو! اس جنگ کو فوری روکو‘۔*
*سلووینیا کے وزیر اعظم رابرٹ گولوب نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں اسرا_ئیلی حکومت سے واضح طور پر اور کھل کر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ’خونریزی بند کرو، مصائب کو روکو، یرغمالیوں کو گھر واپس لاؤ اور قبضہ ختم کرو‘۔*
*رابرٹ گولوب نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب سلوینیا یکم ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت حاصل کرچکا ہے۔*
*رابرٹ گولوب نے کہا کہ سلامتی کونسل غ_ز_ہ، یوکرین یا سوڈان جیسے بڑے تنازعات کا مؤثر جواب دینے میں ناکام ہے اور کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔*
*رابرٹ گولوب نے مزید کہا کہ تقریباً چار ماہ گزرنے کے بعد بھی غ_ز_ہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔*