مسلم ملکوں کے اختلافات اسرائیلی سازش ہے، عمران خان  

نتھیاگلی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل مسلم ملکوں کو تقسیم کر رہا ہے، مسلم ملکوں کے اختلافات اسرائیلی سازش ہے، قطر کے بحران کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کو ایک اورجھٹکا لگا ہے، اس کے پنجاب میں اہم رہنما نذرگوندل تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ چیئرمین عمران خان نےانکی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگاتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔عمران خان نے نذرمحمدگوندل کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا کام صرف لوٹ مار ہے، مافیا نے ریاستی اداروں کو تباہ کر دیا۔سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔
عمران خان نے بتایا کہ نون لیگ کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں لیکن خوف کے باعث پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے نون لیگ کو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت قرار دے دیا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ پھر کسی حملے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر آ جائیں گے۔عمران خان حسین نواز کی تصویر کے معاملے پر بھی کھل کر بولے، کہا یہ پھنس چکے ہیں، قطری تلور کے شکار کیلئے آ جاتے ہیں، گواہی کیلئے کیوں نہیں آتے؟عمران خان نے سوال کیا کہ جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے پر خوشیاں منانے والے اب اِس کے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں؟ دریں اثناء عمران خان نے کہا کہ سیاسی مافیا ریاستی ادارے تباہ کررہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قطرکی صورتحال کےبعد اب مسلمانوں میں بڑی واضح تفریق آگئی ہے،سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہے اورایران پڑوسی ہے،دونوں کواکٹھاکرنا چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں