پاکستان

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کا صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے خطاب پرردعمل

اسلام آباد ۔1جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ممنون حسین نے حکومتی سپاسنامہ وزیراعظم کی خدمت میں پیش کر دیا،پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے نام کے مطابق کام کرتے ہیں
مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی کا صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ سے خطاب پرردعمل

پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی سپاسنامہ وزیراعظم کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی حکومت کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں اور آج پھر ایک بار انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے نام کے مطابق ہی کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو داخلی و خارجی سطح پر سنگین خطرات و مسائل درپیش ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ میں قصیدے پڑھتے رہے جبکہ ملک کے کونے کونے میں ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے مسائل و مشکلات اور مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، غریب، کسان، مزدور اور سرکاری ملازمین دو وقت کی روٹی کو محتاج ہیں اور وہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن صدر ممنون حسین کو ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی نظر آ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button