مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین قومی اسمبلی کا پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ
بہاولنگر 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بہاولنگر سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ، اصغر شاہ اور عالم داد لالیکا نے پارٹی پالیسیوں کیخلاف بغاوت کر دی
مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مزید تین اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہاولنگر سے منتخب ہونے والے اراکین قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ، اصغر شاہ اور عالم داد لالیکا نے پارٹی پالیسیوں کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔
تینوں ایم این ایز نے پارٹی پالیسیوں سے شدید اختلافات کے باعث اپنے راستے حکمراں جماعت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تینوں ایم این ایز اپنے حلقوں میں کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ جبکہ ان تینوں ایم این ایز کی جانب سے متنازعہ الیکشن ریفارمز بل کے معاملے پر بھی اپنی پارٹی کی حمایت نہیں کی گئی تھی۔ تینوں رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنے سیاسی مستقبل کریں گے۔ جبکہ ذرائع کا دعوی ہے کہ تینوں رہنماوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے واضح امکانات ہیں۔