پاکستان

مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد 30 ستمبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 اکتوبر دن 11 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا پہلا اجلاس 2 اکتوبر اڑھائی بجے دوپہر کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس 3 اکتوبر 10 بجے صبح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button