ایڈیٹرکاانتخاب

مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل راجہ ظفرالحق رپورٹ منظرعام پرلائے :دینی جماعتوں کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)دینی جماعتوں کے رہنماؤں اور ممتاز علمائے کرام نے مطالبہ کیاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت ختم ہونے سے قبل راجہ ظفرالحق رپورٹ منظرعام پرلائے ،عقیدہ ختم نبوت اورقانون ناموس رسالت ﷺ چاروں مکاتب فکرکی تشریح کے مطابق نصاب تعلیم کاحصہ بنایاجائے ،پانامہ سیکنڈل میں قادیانی جماعت کی پچاس سے زائدآف شورکمپنیوں کے خلاف نیب میں مقدمات چلائے جائیں اورپاکستان سے چندے کے نام پرمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جائیں، ریاست کومضبوط کرنے کے لئے دینی جماعتیں متحدہوکرسیکولرطاقتوں کامقابلہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق ’’ ڈائیلاگ‘‘ کے زیراہتمام ہونے والی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جس میں کہاگیاکہ عقیدہ ختم نبوت وہ واحدمسئلہ ہے جس پرپوری امت مسلمہ متفق ہے ،اس مسئلے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، موجودہ حکومت نے غیرملکی طاقتوں کے اشارے پرقانون ناموس رسالت ﷺ سے چھیڑچھاڑکی ، اسی وجہ سے موجودہ حکومت انتشارکی شکارہے، یہ اللہ کی طرف سے عذاب ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں ختم نبوتﷺ قانون میں تبدیلی کے حوالے سے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے ،اگریہ رپورٹ چھپائی گئی توقوم سمجھے گی کہ حکمران جماعت کسی کوبچانے کے لیے رپورٹ چھپارہی ہے، امتناع قادیانیت ایکٹ کوفوری طورپرنافذکیاجائے ،عقیدہ ختم نبوت ﷺ کونصاب تعلیم کاحصہ بنایاجائے ، قانون ناموس رسالتﷺ کے خلاف یہودی اورقادیانی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قانون توہین رسالت ﷺ کوختم کرنے ،معطل کرنے ،افادیت کوکم کرنے کے تمام اقدامات بندکیے جائیں، اس قانون کے غلط استعمال کرنے والوں پربھی توہین رسالت کامقدمہ چلایاجائے ،قادیانی بین الاقوامی سطح پرپاکستان مخالف مہم چلارہے ہیں قادیانیوں کی منفی سرگرمیوں پرکڑی نظررکھنے کے لیے وزارت خارجہ مؤثرکرداراداکرے ، چناب نگرمیں قادیانیوں کی غیرآئینی ریاست ختم کی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے پاکستان کومشکلات کاسامناہے، پاکستان کے حوالے سے ایران کاکرداربھارت سے بھی زیادہ خطرناک ہے ،حکومت ایرانی سازشوں کاسدباب کرے اورایرانی حملوں کامؤثرجواب دیاجائے ۔اس سے قبل مولانافضل الرحمن خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانون ناموس رسالت ﷺ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دینی قوتوں کااتحادوقت کی اہم ضرورتہے ،اس ملک کولاحق خطرات کے سدباب کے لیے دینی جماعتوں کومیدان میں آناہوگا ۔علامہ طارق محمود یزدانی نے کہاکہ قانون ناموس رسالتﷺ پرچوردروازے سے حملہ کرنے والوں کوقوم معاف نہیں کرے گی ۔صاحبزادہ سعیدالرشیدعباسی نے کہاکہ قادیانی نظریاتی طورپرحملہ آورہیں علماء کرام ان کی سازشوں کاسدباب کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button