ایڈیٹرکاانتخاب

مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کو ہدف بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور 6 ستمبر 2017
)بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کو ہدف بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی میں انجینئر امیر مقام ، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی شامل ہوں گے تین رکنی کمیٹی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو نشانہ بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کو مواد فراہم کرے گی مذکورہ کمیٹی خیبر پختونخواہ میں نواز شریف کے جلسوں کے انعقاد کیلئے انتظامات بھی کرے گی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کرکے آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی بنائے گی ۔
__________________

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button