ایڈیٹرکاانتخاب
مسلم لیگ ن نے آج تک شفاف الیکشن نہیں لڑا، یاسمین راشد
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 20چکوال کے ضمنی انتخابات میں ریاستی مشینری اور سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے ۔اُن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آج تک شفاف الیکشن نہیں لڑے ۔
تحریک انصاف کی مرکزی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چکوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے،اس حوالے سے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی،شفاف انتخابات کسی بھی صورت مسلم لیگ ن نے آج تک نہیں لڑے ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پروفیسر طاہر القادری کی آل پارٹی کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹاؤن ہے، آنے والے انتخابات سے قبل انتخابی اتحاد کا امکان نہیں۔پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری اور سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔