ایڈیٹرکاانتخاب
مسلم لیگ ن میں ایک نہیں بلکہ دو گروپس بن چکے ہیں
اسلام آباد15 اکتوبر2017)
(نیوز وائس آف کینیڈآ)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خاتون صحافی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں گروپ بندی تو ہو چکی ہے لیکن اس جماعت کو توڑنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں 55 سے 55 لوگوں کا الگ گروپ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اگر احتساب ہونا ہے تو مکمل طور پر سب کا ہونا چاہئیے، سیاستدانوں کو چاہئیے کہ اگر سیاست ہی کرنی ہے تو مکمل طور پر سیاست کو سنبھال لیا جائے۔ جس پر معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ ن لیگ میں ایک نہیں بلکہ دو گروپس بنے ہوئے ہیں، ایک گروپ 55 کا جبکہ دوسرا گروپ غالباً 40 رہنماؤں کا ہے۔