پاکستان
مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنماء صداقت جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے مرکزی رہنماء صداقت جتوئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صداقت جتوئی نےاسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے صداقت جتوئی کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے اس لیے وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ لیاقت جتوئی نے 2013 کے عام انتخابات میں سندھ کے شہر دادو سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔