پاکستان

مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوکر مسائل حل کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جولائی کے انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا، مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوکر مسائل حل کرے گی۔
وزیراعظم نے صادق آباد میں این ایل جی کی ترسیل اور فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج بجلی کے کارخانے بھی چل رہےہیں ، اور بجلی کے کارخانے چلانےکےلیے تیل درآمد نہیں کررہے، ملک میں بجلی کے بحران کو حل کر دیا گیا ہے،میاں نواز شریف اور موجودہ حکومت باتیں نہیں کام کرتی ہیں۔
شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے پاس پہلے یہ وسائل نہیں تھے؟ ماضی میں بھی وسائل تھے ، جنہیں بروئے کار نہیں لایا گیا۔آج ہر صارف کو گیس فراہم کی جا رہی ہے،ملک کی ترقی کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہےگا۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے پاکستان بنا 580 کلو میٹر موٹروے بنا جو مسلم لیگ ن نے ہی بنایا اس کے بعد کچھ نہیں ہوا، حکومت آئی تو 1800 کلو میٹر موٹروے بنایا، ترقی یافتہ ملک بھی سال میں 250 کلو میٹر موٹروے نہیں بناسکتے ، ہم نے 1800 کلو میٹر بنا ڈالا، یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیشہ کے لیے ملک کو ترقی دیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button