مسلم انسٹیٹیوٹ اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر زیڈ اے اعوان کے کئے گئے ابیاتِ باھُو کے انگلش ترجمہ پر مشتمل کتاب “Heart Deeper Than Ocean (English Translation of Sultan Bahoo’s Punjabi Abyat)” کی تقریب رونمائی
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم انسٹیٹیوٹ اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر زیڈ اے اعوان کے کئے گئے ابیاتِ باھُو کے انگلش ترجمہ پر مشتمل کتاب
“Heart Deeper Than Ocean
(English Translation of Sultan Bahoo’s Punjabi Abyat)”
کی تقریب رونمائی کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔ چیئرمین مسلم انسٹیٹوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب نے تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ:
ہمارا خطہ صوفیائے کرام کی بدولت توحید کی روشنی سے منور ہوا جنہوں نے محبت اور امن کا درس دیا اور دشمنی، تعصب، اور منافرت کو معاشرے میں پنپنے نہیں دیا۔
حضرت سلطان باھُو کی شاعری اور افکار کسی مخصوص گروہ فرقے یا نسل کیئے نہیں بلکہ یونیورسل ہیں اور دنیا بھر کے لوگ اس سے استفادہ اسی صورت میں کر سکتے ہیں جب اس کا ترجمہ مخلتف زبانوں میں کیا جائے۔ ڈاکٹر زیڈ اے اعوان نے ابیاتِ باھُو کا انگلش ترجمہ کر کے ایک بڑی خدمت کی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، محکمہ اوقاف اور مذہبی امور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، معروف مصنف و صحافی جناب طارق اسماعیل ساگر، کتاب کے مصنف ڈاکٹر زیڈ اے اعوان، معروف کالم نگار اور شاعرہ محترمہ بیگم بشرہ رحمٰن، پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کی انچارج ڈاکٹر ماریہ ایزابیل، معروف صحافی و اینکر پرسن جناب سہیل وڑائچ، پنجاب یونیورسٹی شعبہ پنجابی کے پروفیسر خاور سعید بھٹہ، اور سیکرٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ جناب شاہد رشید نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
https://www.facebook.com/media/set/?set=a.1419647198107752.1073741939.123647457707739&type=3