مسلم انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام “Heart Deeper Than Ocean (English Translation of Sultan Bahoo’s Punjabi Abyat)”

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام
“Heart Deeper Than Ocean
(English Translation of Sultan Bahoo’s Punjabi Abyat)”
کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کتاب حضرت سلطان باھوؒ کےتمام پنجابی ابیات کی سادہ، آسان اور دلفریب انگلش ٹرانسلیشن پر مشتمل ہے
چیئرمین مسلم انسٹیٹوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب نے تقریب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ:
صوفیاء کا کلام ہماری نسل تک تین ذرائع سے پہنچا ہے 1:مائیں اپنے بچوں کو لوری کی صورت میں کلام سناتیں 2: دیہی علاقوں کے کسان، کہ جب وہ ہل چلا کر تھک جاتے اور سستانے کے لیے کسی درخت کی چھاوں میں بیٹھتے تو دین سے اپنی محبت اور سکون قلب کے لیے صوفیاء کا کلام پڑھتے 3: لوک موسیقاروں کے ذریعے۔
اس کتاب کا انگیریزی ترجمہ اقوامِ مغرب اور دیگر تمام انگریزی جاننے والے لوگوں کو ابیات اور اُن میں مضمر اسلام، امن، محبت اور انسانیت کے پیغام کو سمجھنے میں مدد دے گا
تقریب کی صدارت سنٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق پرنسپل میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت صاحب نے کی۔ دیگر مقررین میں پاکستان کے پولینڈ کے سفیر عزت مآب پیتھر اوپلنسکی، پاکستان میں پرتگال کے سفیر عزت مآب جاؤ پال سبیڈو کوستا، جناب ڈاکٹر زید اے اعوان صاحب، سکالر، معروف شاعر اور تجزیہ نگار پروفیسر احسان اکبر صاحب، معروف جرنلسٹ جناب ٹکا خان، ممتاز مصنفہ و شاعرہ جناب عائشہ مسعود ملک صاحبہ، جناب ارشد محمود نشاد صاحب (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، شعبہ اردو)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ویمن کیمپس کی سابق ڈائریکٹر، پروفیسر قیصرا علوی صاحبہ، فورمر فیڈرل سیکرٹری فار انفارمیشن جناب اشفاق گوندل صاحب، چیرمین شعبہ تاریخ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی جناب ڈاکٹر نجیب احمد صاحب اور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جناب ظفر بختاوری صاحب شامل تھے۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1409856039086868&id=123647457707739