مسلمانوں پرپابندی سے شدت پسندی کم نہیں ہوگی،انجلیناجولی

لاس اینجلس (نیوز وی او سی آن لائن)بےر حم اور سفاک ٹرمپ کے خلاف کئی بڑی شو بز شخصیات کے بعد اب ہالی وڈ اسٹار انجیلنا جولی بھی اٹھ کھڑی ہوئیں اور کہا ہے کہ مسلمانوں پر پابندی کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ۔ ٹرمپ کی تارکین وطن کے خلاف پالیسیز کے خلاف دیگر بڑے اداکاروں کے بعد اب انجیلنا جولی کا بھی پارہ ہائی ہوگیا ہے اور وہ بھی ٹرمپ کی سخت پالیسیز کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں اور انہوں نے مسلمانوں پر بندش کی امیگریشن قوانین پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شدت پسندی کم نہیں ہوگی۔۔ امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے جولی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اپنا رویہ اور قانون نہ بدلا تو پناہ گزین متاثر ہوں گے ۔ ٹرمپ کے فیصلے سے شدت پسندی کم نہیں بلکہ اور زیادہ بڑھے گی ۔ ہالی وڈ اسٹار اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر انجیلنا جولی کا کہنا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر امتیاز برتنا آگ سے کھیلنے کے متراد ف ہے ۔ امریکی سلامتی ضروری ہے لیکن فیصلوں کی بنیاد حقائق پر ہو ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں