انٹرنیشنل

مسعود خان کی سربراہ حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینےکی مذمت

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈاٌ
آزادکشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کےسربراہ کوعالمی دہشت گردقراردینےکی مذمت کرتےہیں۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم ہے، حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوگا، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قابض بھارتی فوج کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button