انٹرنیشنل

مسجد الحرام کے خطیب و امام سے شہری کا سوال، میں دوست کیساتھ اپنی بیوی کی شادی کراناچاہتاہوں –

ریا ض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی پر دینی مسائل کے جوابات سے متعلق پروگرام "نور علی الدرب” میں مملکت میں مقیم ایک عرب باشندے نے ٹیلیفون کال پر انوکھا فتوی طلب کر لیا۔ مذکورہ شخص نے مسجد حرام کے امام و خطیب ڈاکٹر صالح بن حمید کو آگاہ کیا کہ "وہ مملکت میں مقیم ایک دوست کے ساتھ اپنی بیوی کی شادی کروا کر اسے سعودی عرب بلوانا چاہتا ہے۔ اس کے بعد وہ دوست اس کی بیوی کو طلاق دے گا۔ یہ اقدام دیگر طریقوں سے اس خاتون کو مملکت بلوانے میں ناکامی کے بعد سوچا گیا ہے”۔
مسجد حرام کے امام نے جواب میں کہا کہ یہ عمل شرعا ناجائز ہے۔ ڈاکٹر صالح نے اس کو "خطرناک راستہ” قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ ایسی صورت میں ہونے والی شادی فرضی ہوگی۔ انہوں نے اس حیلے کے نتائج سے خبردار کیا کیوں کہ حال اور مسقبل میں اس کے کئی مفاسد سامنے آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ عمل سوال کرنے والے شخص کے اپنے دوست اور اپنی بیوی کے ساتھ تعلق کو بھی ضرر پہنچانے کا سبب بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button