ایڈیٹرکاانتخاب
مسجدنبویؐ کے باہر دھماکے میں ملوث پاکستانیوں سمیت 46 افراد گرفتار
ریاض: سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ برس مسجد نبوی کے قریب ہونے والے دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث پاکستانی شہریوں سمیت 46 افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ برس مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے نزدیک خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 46 افراد کو گرفتارکرلیا جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ سعودی وزار داخلہ کے ترجمان کے مطابق فورسز نے مشتبہ افراد کو جدہ شہر سے گرفتار کیا جن میں 32 سعودی شہریوں کے علاوہ 14 غیرملکی بھی ہیں جن کا تعلق پاکستان، یمن، مصر، اردن اور سوڈان سے ہے۔