مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ – میجر رضوان طاہر سمیت تین جوان شہید
نیشنل، نیوز ڈیسک
مستونگ، پاکستان
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ – میجر رضوان طاہر سمیت تین جوان شہید
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں میجر محمد رضوان طاہر سمیت تین بہادر سپاہی جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 31 سالہ میجر محمد رضوان طاہر (ساکن نارووال)، 37 سالہ نائیک ابنِ امین (ساکن ضلع صوابی) اور 33 سالہ لانس نائیک محمد یونس (ساکن ضلع کرک) شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک کلیئرنس آپریشن کے دوران پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف کارروائی کر رہی تھیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے۔
بیان میں شہید میجر محمد رضوان طاہر کو ایک دلیر اور پیشہ ور افسر قرار دیا گیا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد اہم کارروائیوں میں نہ صرف شرکت کی بلکہ ہمیشہ فرنٹ لائن سے قیادت کرتے ہوئے اپنی جان کی بازی لگا دی۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر اور ا س ر ا ئ ی ل و بھارت کے گٹھ جوڑ سے جنم لینے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم، یکجہتی اور قومی غیرت کا مظہر ہیں۔
وی او سی اردو کا تبصرہ:
دہشت گردی کی یہ تازہ لہر صرف ایک حملہ نہیں، بلکہ قومی خودمختاری پر ایک حملہ ہے۔ ہماری ریاستی مشینری کو چاہیے کہ وہ صرف حملے کا جواب نہ دے بلکہ اس کے پس پردہ کرداروں کو بھی بے نقاب کر کے عالمی سطح پر بھارت کے مکروہ چہرے کو عیاں کرے۔ شہداء کی قربانیاں ایک عہد کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں – کہ اب ہر وار کا جواب دہرا دیا جائے۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔
VOC/006/070825






