ایڈیٹرکاانتخاب

مستونگ دھماکہ میں 27 افراد جاں بحق 30 زخمی جے یو آئی (ف) نائب امیر قدرت الله جانبحق مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈرائیور بھی جاں بحق

کوئٹہ ۔مستونگ (کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مستونگ دھماکہ میں 27 افراد جاں بحق 30 زخمی جے یو آئی (ف) نائب امیر قدرت الله جانبحق مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈرائیور بھی جاں بحق 150 مستونگ میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب ڈپٹی چیرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ اس کی زد میں آنے والی کئی گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے 17 افراد کے جاں بحق اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے میں مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے۔ ڈی پی او مستونگ غضنفر علی شاہ نے نمائندہ نوپ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی شواہد اور عینی شاہدین کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا اور اس کا نشانہ عبدالغفور حیدری تھے تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ زخمیوں میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شامل ہیں تاہم انہیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ نمائندہ نوپ نیوز سے بات کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھماکا انتہائی شدید تھا، وہ خود تو خیریت سے ہیں لیکن دہشت گردی کے اس واقعے میں ان کے دیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر انہیں شدید افسوس ہے۔ واقعے کے بعد کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ روانہ کردیا گیا ہے جب کہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button