کھیل
مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی سرزمین پر کوئی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں ہوگی،بی جے پی رہنما امیت شاہ
نئی دہلی 18 جون 2017ء (
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کی سرزمین پر کوئی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں ہوگی ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں کوئی بھی دوطرفہ کرکٹ سریز نہیں کھیلی جائے گی ۔امیت شاہ کا بیان بھارتی وزیر کھیل وجے وگوپال کے اس بیان کے بعد سامنے آیاہے جس میں انھوںنے کہا تھاکہ سرحد پار دہشتگردی روکے جانے تک پاک بھارت کرکٹ سریز ممکن نہیں ہے ۔